Live Election 2018
پولنگ ختم، انتخابات کی گہما گہمی میں کوئٹہ سانحے نے کاری ضرب لگادی
کوئٹہ میں ہونے والے سانحے کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت31 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔
پاکستان میں 11 ویں عام انتخابات کے لیے پولنگ کا وقت صبح 8 بجے سے شروع ہوکر شام 6 بجے ختم ہوگیا۔
تاہم صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس پر خود کش دھماکے کے واقعے نے انتخابات کی گہما گہمی پر کاری ضرب لگا دی۔
کوئٹہ میں ہونے والے سانحے کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت 31 افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔
دوسری جانب ملک کے دیگر علاقوں میں پولنگ کا عمل پایہ تکمیل کو پہنچ چکا ہے اور ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔
غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج ہمارے براہ راست نتائج کے پیج پر دیکھے جاسکتے ہیں۔