Live Election 2018

راولپنڈی: پولنگ کے اختتام کے بعد (ن) لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکنان میں تصادم

تصادم کے فوری بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور حالات پر قابو پالیا۔

راولپنڈی میں پولنگ کے اختتام کے ساتھ ہی مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے کارکنان کے درمیان تصادم دیکھنے میں آیا۔

دونوں جماعتوں کے کارکنان کے درمیان تصادم پی پی 17 میں ڈویژنل پبلک اسکول میں ہوا، تصادم کے فوری بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور حالات پر قابو پالیا۔