Live Election 2018

الیکشن کمیشن کی مسیجنگ سروس نے 48 گھنٹوں میں کروڑوں روپے کما لیے

ووٹرز کی رہنمائی کے لیے بنائی گئی مسیجنگ سروس 8300 نے گزشتہ تمام ریکارڈ توڑ دیئے

الیکشن کمیشن کی جانب سے ووٹرز کی رہنمائی کے لیے بنائی گئی مسیجنگ سروس 8300 نے گزشتہ تمام ریکارڈ توڑ دیئے۔

ایک رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن کی مسیجنگ سروس 8300 کو اب تک ڈھائی کروڑ لوگ استعمال کر چکے ہیں جبکہ 48 گھنٹوں میں اس سروس نے 5 کروڑ روپے کمالیے۔