پاکستان

فاروق ستار آخر کسے ہاتھ ہلا رہے تھے؟

ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد فاروق ستار کے ساتھ کچھ دلچسپ واقعہ پیش آیا۔
Welcome

عام انتخابات میں سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی جانب سے اپنی انتخابی حقلے میں ووٹ ڈالنے کا عمل جاری ہے، تاہم اسی ووٹنگ کے عمل کے دوران کچھ دلچسپ مناظر بھی دیکھنے میں آرہے ہیں۔

ایسا ہی کچھ کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ 245 اور 247 سے متحدہ قومی مومنٹ ( ایم کیو ایم ) پاکستان کے رہنما ڈاکٹر ستار کے ساتھ دیکھنے میں آیا، جہاں ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کی۔

تاہم اس گفتگو سے قبل فاروق ستار ہاتھ ہلاتے ہوئے نظر آئے، تاہم ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صحافیوں کے علاوہ پیچھے کوئی بھی نہیں ہے، اب فاروق ستار کسے دیکھ کر ہاتھ ہلا رہے یہ تو وہی بتا سکتے ہیں۔