Live Election 2018

میں نے 25 جولائی کو الیکشن کروانے کا وعدہ پورا کردیا، چیف جسٹس

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 130 کے علاقے برکت مارکیٹ میں ووٹ ڈالا۔

چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے لاہور میں اپنا ووٹ کاسٹ کردیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے-130 کے علاقے برکت مارکیٹ میں واقع پولنگ اسٹیشن میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

اس موقع پر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ میں نے 25 جولائی کو الیکش کروانے کا وعدہ پورا کردیا، اب یہ قوم کی ذمہ داری ہے کہ صحیح رہنما کے لیے ووٹ کرے۔

اس کے علاوہ انہوں نے انتخابی عمل پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔