Live Election 2018
عام انتخابات کے دن ‘کریم’ مفت سواری فراہم کرے گی
مفت سواری کی سہولت سے کراچی،لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک کے 11 شہروں کے لوگ فائدہ اٹھا سکیں گے
آن لائن سفر کی سہولیات فراہم کرنے والی کمپنی ‘کریم’ نے عام انتخابات کے دن یعنی 25 جولائی کو لوگوں کو مفت سواری فراہم کرے گی۔
جی ہاں، کریم سروس کے کپتان عام انتخابات کے دن لوگوں کو اپنے گھروں سے مفت اٹھاکر ان کے پولنگ اسٹیشن پہنچائیں گے۔
ساتھ ہی کریم کے رضاکار ووٹ کاسٹ کرنے والے افراد کو فری میں گھر بھی پہنچائیں گے۔
کریم نے اپنی فیس بک پوسٹ کے ذریعے اس بات کی تصدیق کی کہ پولنگ والے دن 25 جولائی کو ان کے رضاکار لوگوں کو اپنے گھروں سے پولنگ اسٹیشن اور پھر وہاں سے گھر تک مفت پہنچائیں گے۔
کریم نے اس سروس کو جمہوریت کار یا جمہوریت سروس کا نام دیا ہے۔
مکمل خبر یہاں پڑھیں: