Live Election 2018

نادرا نے 5 دن میں 6 لاکھ 50 ہزار شہریوں کو ووٹنگ کا اہل بنا دیا

نادرا دفاتر 25 جولائی کو دن 2 بجے تک بھی کھلے رہیں گے تاکہ شہری اپنا شناختی کارڈ حاصل کرکے ووٹ ڈال سکیں، ترجمان نادرا
Welcome

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کا کہنا ہے کہ گزشتہ 5 دنوں میں ساڑھے 6 لاکھ شناختی کارڈز پرنٹ کئے گئے ہیں جس کے بعد ووٹرز کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

ترجمان نادرا کا کہنا تھا کہ کوریئر کمپنی نے 5 لاکھ 85 ہزار کارڈز سینٹرز پر پہنچا دیے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 5 دن میں 3 لاکھ شہریوں کو ان کے شناختی کارڈز مل چکے ہیں اور تقریباً 3 لاکھ شناختی کارڈز نادرا سینٹرز میں موجود ہیں۔

ترجمان نادرا کے مطابق کارڈ پرنٹنگ کا عمل 24 گھنٹے کی بنیاد پر جاری رہا جبکہ نادرا دفاتر رات 9 بجے تک کارڈز فراہم کرنے کے لیے کھلے رہیں گے۔

انھوں نے کہا کہ نادرا دفاتر 25 جولائی کو دن 2 بجے تک بھی کھلے رہیں گے تاکہ شہری اپنا شناختی کارڈ حاصل کرکے ووٹ ڈال سکیں۔

رپورٹ: شکیل قرار