Live Election 2018

ووٹ مانگنے کے لیے آزاد امیدوار کے نت نئے طریقے

این اے 243 اور پی ایس 110، 111 سے آزاد امیدوار ایاز میمن موتی والا کچرے میں لیٹ کر ووٹ مانگتے ہوئے نظر آئے۔
Welcome

الیکشن 2018 کے سلسلے میں انتخابی مہم کا وقت کو ختم ہوگیا ہے لیکن اس مہم کے دوران ایک ایسے امیدوار بھی دیکھنے میں آئے، جو اپنے نت نئے طریقے سے ووٹرز کو متوجہ کرنے کی کوشش کی۔

کراچی کے حلقہ این اے 243 اور پی ایس 110، 111 سے آزاد حیثیت میں لڑنے والے ایاز میمن موتی والا نے جہاں ووٹرز کو متوجہ کرنے کے لیے سیوریج کے پانی سے منہ دھویا تو وہیں وہ کچرے میں لیٹ کر پاکستانی پرچم اٹھائے ووٹ مانگتے ہوئے بھی نظر آئے۔