جاپان میں شدید گرمی کی لہر
ہیٹ ویو کی وجہ سے دارالحکومت ٹوکیو میں 3000 سے زائد ایمبولینسز کی خدمات حاصل کی گئیں۔
جاپان میں تپتے سورج اور حبس کے باعث کم از کم 30 افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور زیادہ تر ہلاکتیں لو لگنے کی وجہ سے ہوئی ہیں۔
جبکہ صرف 2 دنوں میں ہیٹ اسٹروک سے متاثر ہونے والے 5 ہزار سے زائد افراد کو مختلف اسپتالوں میں طبی امداد دی گئی ہے۔
گزشتہ روز ہیٹ ویو کی وجہ سے دارالحکومت ٹوکیو میں 3000 سے زائد ایمبولینسز کی خدمات حاصل کی گئیں جس سے متاثرہ افراد کی تعداد کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
صرف دو ہفتوں کے درمیان شدید گرمی سے 12 ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں زیادہ تر عمر رسیدہ افراد شامل ہیں.
جبکہ آج بھی درجہ حرارت 40 سینٹی گریڈ سے تجاوز کر گیا ہے جس کی وجہ سے معمولات زندگی معطل ہیں اور مصروف ترین شاہراہوں پر بھی سناٹا ہے۔