Live Election 2018
این اے-60میں انتخابات کے التواپر پی پی پی کا الیکشن کمیشن کوخط
الیکشن کمیشن کو کسی امیدوار کی نااہلی پر انتخابات ملتوی کرنے کا اختیار نہیں ہے، رہنما پی پی پی تاج حیدر

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے راولپنڈی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-60 میں انتخابات ملتوی کرنے کے خلاف الیکشن کمیشن آف پاکستان کو خط لکھ دیا۔
پیپلز پارٹی الیکشن سیل کےسربراہ تاج حیدرکی جانب سےلکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن صرف کسی امیدوارکی موت پرانتخاب ملتوی کرسکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو کسی امیدوار کی نااہلی پر الیکشن کے التوا کا اختیار نہیں ہے۔
تاج حیدر نے خط میں کہا ہے کہ کیپٹن (ر) صفدراورمریم نوازکی نااہلی پر بھی انتخابات ملتوی نہیں کیے گئے تھے اس لیے انتخابات کا التواغیرضروری اورشفافیت پرسوالیہ نشان ہے۔
انھوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر التوا کے فیصلے کو ختم کرکےانتخابات کو یقینی بنائیں۔
شیخ رشید نے بھی حنیف عباسی کی نااہلی پر انتخابات کے التوا پر تحفظات کا اظہار کیا۔