Live Election 2018
تحریک انصاف 22 جولائی کو کراچی میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی
سندھ اور کراچی کے عوام گھروں سے نکلیں اور 22 جولائی کے جلسے میں بھرپور تعداد میں شرکت کریں، عمران خان
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے چیئرمین عمران خان نے وڈیو پیغام میں کراچی کے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف 22 جولائی کو مزار قائد پر عظیم الشان جلسہ منعقد کرے گی، جس میں سندھ خصوصاً کراچی کے عوام سے بھرپور شرکت کی اپیل ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ سندھ کے وسائل نہایت بے دردی سے لوٹے گئے اور صوبے کے ادارے بری طرح برباد کئے گئے جبکہ صوبے کی 75 فیصد آبادی غربت کی سطح سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔
چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ 22 جولائی کو مزار قائد پر اس دلدل سے نکلنے کا حل قوم کو بتاؤں گا، اس لیے سندھ اور کراچی کے عوام گھروں سے نکل کر مزار قائد آئیں۔