Live Election 2018
اسلام آباد: ایم ایم اے کا انتخابی کیمپ پر پولیس کی فائرنگ کا الزام
اہلکار نے ایم ایم اے کی کارکنان کی جانب سے زد وکوب کیے جانے پر اپنے بچاؤ میں ہوائی فائرنگ کی، پولیس
متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے سیکٹر جی 10 میں اس کے انتخابی کیمپ پر پولیس کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔
اسلام آباد کے سیکٹر جی 10 میں متحدہ مجلس عمل کے انتخابی کیمپ پر مبینہ فائرنگ ہوئی۔
ترجمان جماعت اسلامی نے الزام عائد کیا کہ پولیس نے فائرنگ کرکے کیمپ زبردستی بند کروانے کی کوشش کی۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ فائرنگ کرنے والے اہلکار کو معطل کیا جائے۔
ادھر پولیس نے الزام عائد کیا کہ شہریوں کی شکایت پر پولیس اہلکار ایم ایم اے کے انتخابی کیمپ میں میوزک بند کرانے پہنچے تو انہیں کیمپ میں موجود کارکنوں نے زد و کوب کیا، جس پر پولیس اہلکار نے اپنے بچاؤ میں ہوائی فائرنگ کی۔
پولیس اہلکار کو معطل کر کے واقعے کی مزید تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔