Live Election 2018

انتخابی نشان قبر! خبر سچی یا جھوٹی، تصدیق کرلیں

سوشل میڈیا پر ایک انتخابی امیدوار کا پمفلٹ گردش کر رہا ہے جس کا حقیقت سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں۔
Welcome

انتخابات کے قریب آتے ہی مختلف لوگوں کی جانب سے کچھ اس طرح کی سرگرمیاں، سازشیں اور من گھڑت خبریں سامنے آنے لگتی ہیں، جنہیں کچھ لوگ حقیقت سمجھ بیٹھتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر گردش کرتا پمفلٹ — فوٹو بشکریہ فیس بک

ایسی ہی ایک خبر بلکہ یوں کہیں کہ ایک انتخابی امیدوار کا پمفلٹ سوشل میڈیا پر گردش کررہا ہے، جس کا حقیقت سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں۔

اس انتخابی پمفلٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بلوچستان کے صوبائی اسمبلی کے حلقے پی بی 31 سے انتخابات میں حصہ لینے والے آزاد امیدوار عبدالعزیز عرف حافظ لڈو کا انتخابی نشان ’قبر‘ دکھایا گیا ہے۔

تاہم حیران کن بات یہ ہے کہ سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم فیس بک، ٹوئٹر، واٹس ایپ پر گردش کردہ یہ پمفلٹ حقیقت میں جعلی ہے اور اس طرح کا نہ ہی کوئی امیدوار ہے اور نہ کوئی ایسا انتخابی نشان الاٹ کیا گیا ہے۔

لہٰذا کسی بھی پیغام کو آگے بڑھانے سے پہلے اس کے سچ یا جھوٹ ہونے کی تصدیق کر لیں۔

خبر کی مزید تفصیل یہاں پڑھیں۔