چیف جسٹس کے روایتی رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر زیر بحث
ہنزہ: چیف جسٹس ثاقب نثار یوں تو مختلف معاملات پر ازخود نوٹسز لینے کے لیے مشہور ہیں لیکن گلگت بلتستان میں ان کے روایتی رقص کی حالیہ ویڈیو نے ان کی شخصیت کا دوسرا پہلو بھی اجاگر کیا ہے اور سوشل میڈیا پر ان کی یہ ویڈیو زیر بحث ہے۔
چیف جسٹس ثاقب نثار ان دنوں چھٹیاں گزارنے گلگت بلتستان میں موجود ہیں اور مختلف سیاحتی مقامات کے دورے کر رہے ہیں۔
لیکن ان کے اس دورے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر جو بات سب سے زیادہ زیر بحث ہے وہ ان کا ہنزہ میں مقامی عمائدین کے ساتھ علاقائی لباس پہن کر کیا جانے والا روایتی رقص ہے۔
سوشل میڈیا پر چیف جسٹس کے اس رقص کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد لوگوں کی جانب سے ان کے رقص اور مقامی افراد میں گھلنے ملنے کی تعریف کی جارہی ہے۔
بعض مقامات پر عوام نے چیف جسٹس کو اپنے مطالبات بھی پیش کیے، جن پر انہوں نے جلد ایکشن لینے کی یقین دہانی بھی کرائی۔