حارث سہیل کا زمبابوے سے وطن واپسی کا فیصلہ
حارث سہیل نے نجی مسائل کے سبب دورہ زمبابوے ادھورا چھوڑ کر پاکستان واپس آنے کا فیصلہ کیا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز حارث سہیل نے نجی مسائل کے سبب دورہ زمبابوے ادھورا چھوڑ کر پاکستان واپس آنے کا فیصلہ کرلیا۔
حارث سہیل کی بیٹی بیماری میں مبتلا ہے اور طبیعت خراب ہونے پر انہوں نے وطن واپسی کا فیصلہ کیا ہے۔
حارث سہیل نے پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) اور ٹیم مینجمنٹ سے پاکستان واپسی کی درخواست کی جسے منظور کر لیا گیا۔
مزید پڑھیں: فخر کی سنچری، پاکستان کی دوسرے ون ڈے میں 9وکٹ سے فتح
حارث سہیل کی وطن واپسی کے باوجود ٹیم مینجمنٹ نے ان کا متبادل منگوانے کا فیصلہ نہیں کیا ہے اور زمبابوے میں موجود کھلاڑیوں کی مدد سے ہی بقیہ 3ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔
پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 5 میچز کی سیریز کا تیسرا ون ڈے کل کھیلا جائے گا جہاں پاکستان کو سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل ہے۔