Live Election 2018

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر شیخ رشید کے خلاف مقدمہ

مقدمہ انتخابی مہم کے دوران بینڈ باجے اور آتش بازی کے استعمال پر درج کیا گیا۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کے خلاف انتخابی مہم کے دوران بینڈ باجے اور آتش بازی کے استعمال پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔

شیخ رشید نے انتخابی مہم کے دوران راولپنڈی میں اپنے حلقے میں بینڈ باجے کے ساتھ ایک منفرد انداز میں دورہ کیا، جبکہ اس دوران عوامی مسلم لیگ کے کارکنان کی جانب سے آتش بازی بھی کی گئی۔

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پولیس حرکت میں آئی اور تھانہ سٹی میں شیخ رشید کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔