Live Election 2018

شیخ رشید کا بینڈ باجے کے ساتھ انتخابی مہم کا آغاز

کارکنان و حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں پر گالیاں دینے کا الزام لگایا۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے بینڈ باجے کے ساتھ انتخابی مہم کا آغاز کر دیا۔

اس موقع پر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کارکنان و حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں پر گالیاں دینے کا الزام لگایا۔

ان کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ کے کارکنوں پر کوئی مقدمہ درج نہیں کرایا، اگر مقدمہ کراتے تو ان پر دہشت گردی کا مقدمہ چلتا۔

شیخ رشید نے اپنا 17 جولائی کا جلسہ منسوخ کرتے ہوئے کہا کہ جلسہ اب 22 جولائی کو ہو گا اور عمران خان بھی خطاب کریں گے۔