اظہر علی کا انگلش کاؤنٹی سمرسیٹ سے معاہدہ
انگلش کلب سمرسیٹ نے رواں برس شیڈول کاؤنٹی چیمپیئن شپ کے لیے میٹ رینشا کی جگہ اظہر علی کی خدمات حاصل کر لیں۔
لندن: انگلش کلب سمرسیٹ نے رواں برس شیڈول کاؤنٹی چیمپیئن شپ کے لیے میٹ رینشا کی جگہ پاکستانی بلے باز اظہر علی کی خدمات حاصل کر لیں۔
انگلش کلب نے آسٹریلین بلے باز میٹ رینشا کے متبادل کے طور پر اظہر علی سے معاہدہ کیا ہے جو انجری مسائل کے باعث سمرسیٹ کو دستیاب نہیں ہوں گے۔
معاہدے کے تحت اظہر علی 7کاؤنٹی میچز میں کلب کی طرف سے ایکشن میں دکھائی دیں گے۔
اظہر علی نے سمرسیٹ کے ساتھ معاہدہ کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہا کاؤنٹی کھیلنے سے میرے تجربے میں اضافہ ہو گا اور اس کے ساتھ ساتھ مجھے اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے بہت کچھ سیکھنے کا موقع بھی ملے گا۔
قومی ٹیم کے سابق کپتان نے کہا کہ میری کوشش ہو گی کہ عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے کلب کو فتوحات دلوانے میں کردار ادا کروں۔