Live Election 2018
تحریک انصاف کے امیدوار عامر لیاقت کے خلاف درخواست
عامر لیاقت حسین نجی ٹی وی چینل پر پروگرام کررہے ہیں اور انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، درخواستگزار

الیکشن کمیشن پاکستان ( ای سی پی ) میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے این اے 245 سے امیدوار عامر لیاقت حسین کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق سے متعلق درخواست دائر کردی۔
یہ درخواست شہری فیصل منظور کی جانب سے الیکشن کمیشن میں دائر کی گئی۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ عامر لیاقت حسین نجی ٹی وی چینل پر پروگرام کی میزبانی کررہے ہیں اور اس دوران وہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی مسلسل خلاف ورزی کر رہے ہیں۔
بعد ازاں الیکشن کمیشن نے فیصل منظور کی درخواست مانیٹرنگ ٹیم کے سپرد کردی۔
رپورٹ: فہد چوہدری