Live Election 2018
‘پولنگ کے دن بلاتعطل بجلی فراہمی کو یقینی بنایا جائے‘
صبح 8 بجے سے ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے تک لوڈشیڈنگ نہ کی جائے، الیکشن کمیشن نے سیکرٹری وزارت پانی کو مراسلہ ارسال کردیا
اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سیکرٹری وزارت پانی اور بجلی کو مراسلہ ارسال کیا جس میں پولنگ کے دن (25 جولائی) کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔
الیکشن کمیشن کے خط میں کہا گیا کہ 25 جولائی کو ملک بھر میں عام انتخابات ہو رہے ہیں اس لیے صبح 8 بجے سے ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے تک بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ انتخابات کے بہتر انعقاد کے لیے بجلی کی بلا تعطل فراہمی ضروری ہے