2018 میں پاکستان کی ون ڈے کرکٹ میں پہلی فتح
پاکستان نے امام الحق اور باؤلرز کی شاندار کارکردگی کی بدولت زمبابوے کو پہلے ون ڈے میچ میں 201 رنز سے شکست دے دی۔
پاکستان نے امام الحق اور باؤلرز کی شاندار کارکردگی کی بدولت زمبابوے کو پہلے ون ڈے میچ میں باآسانی 201 رنز سے شکست دے دی۔
بلاوایوں میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے امام الحق کے کیریئر کی دوسری سنچری اور فخر زمان کی نصف سنچری کی بدولت پہلے کھیلتے ہوئے 7وکٹوں کے نقصان پر 308رنز بنائے۔
امام نے 128 اور فخر نے 60رنز کی اننگز کھیلی۔
جواب میں پاکستانی باؤلرز کی عمدہ کارکردگی کے سامنے زمبابوین بلے باز بے بس نظر آئے اور پوری ٹیم صرف 107رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
پاکستان نے میچ میں 201رنز سے فتح حاصل کر کے 5ون ڈے میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔