Live Election 2018
سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر پی ٹی آئی میں شامل
عمران خان نے پاکستان کے مستقبل کے لیے مؤثر جدوجہد کی اور پوری قوم ان کی قیادت پر اکٹھی اور یکسو ہو چکی ہے،ہمایوں اختر
سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے دوران پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
اسلام آباد میں عمران خان اور ہمایوں اختر کے درمیان ملاقات ہوئی جہاں انھوں نے پی ٹی آئی کے منشور اور قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
ہمایوں اختر کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پاکستان کے مستقبل کے لیے مؤثر ترین جدوجہد کی اور پوری قوم ان کی قیادت پر اکٹھی اور یکسو ہو چکی ہے۔
عمران خان نے ہمایوں اختر کی تحریک انصاف میں شمولیت کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شمولیت سے پی ٹی آئی کو تقویت ملے گی۔
خیال رہے کہ ہمایوں اختر خان مشرف دور میں مسلم لیگ ق کا حصہ تھے اور وفاقی وزیر تجارت تھے بعد ازاں انھوں نے مسلم لیگ ق سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔
رپورٹ: فہد چوہدری