Live Election 2018
سیاسی جماعتوں سے ذرائع آمدن کی تفصیلات طلب
الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو اپنے سالانہ گوشوارے جمع کرانے کی بھی ہدایت کردی۔

الیکشن کمیشن پاکستان (ای سی پی) نے سیاسی جماعتوں کو اپنے سالانہ گوشوراے جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے ذرائع آمدن کی تفصیلات طلب کرلیں۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیاسی جماعتیں اثاثوں اور واجبات کی تفصیلات فراہم کریں اور سیاسی جماعت کے سربراہ کی جانب سے سرٹیفکیٹ بھی جمع کرایا جائے۔
سیاسی جماعتوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آڈٹ شدہ اکاؤنٹ کی تفصیلات، سالانہ آمدن اور اخراجات سے آگاہ کریں۔