Live Election 2018

ملک میں 17 ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس قرار

اسلام آباد اور پنجاب میں 5 ہزار 487، سندھ میں 5 ہزار 878 پولنگ اسٹیشنز اس درجے میں شامل ہیں، الیکشن کمیشن
Welcome

الیکشن کمیشن پاکستان ( ای سی پی ) نے عام انتخابات میں انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز کی تفصیلات جاری کردیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں 17 ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس قرار دیے گئے ہیں۔

اسلام آباد اور پنجاب میں 5 ہزار 487 اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ میں 5 ہزار 878، خیبرپختونخوا میں 3 ہزار 874 اور بلوچستان میں 1 ہزار 768 پولنگ اسٹیشن اس درجے میں شامل ہیں۔