دنیا

افغانستان: طالبان کے حملوں میں 40 افغان اہلکار ہلاک

طالبان نے نائٹ ویژن گاگلز استعمال کرتے ہوئے متعدد افغان ملڑی بیس اور ضلع دشتِ آرچی میں قائم فوجی ٹھکانوں پر حملے کیے۔

قندز: طالبان نے افغانستان کے شمالی حصے میں افغان سیکیورٹی فورسز کے خلاف جنگی کارروائی میں ’بھاری جانی نقصان‘ پہنچایا ہے، حکام نے تصدیق کی کہ طالبان کے حملوں میں مجموعی طور پر 40 افغان اہلکار جاں بحق ہو چکے ہیں۔

فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق وزارت دفاع کے ترجمان محمد ردمانش اور دیگر افغان سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ عسکریت پسندوں نے نائٹ ویژن گاگلز استعمال کرتے ہوئے متعدد افغان ملڑی بیس اور صوبے قندوز کے ضلع دشتِ آرچی میں قائم فوجی ٹھکانوں پر حملے کیے۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان:محکمہ تعلیم کی عمارت میں مسلح ملزمان کا دھاوا،10 افراد ہلاک

محمد ردمانش نے بتایا کہ ’ہمیں جانی نقصان اٹھانا پڑا اور طالبان کو بھی‘۔

انہوں نے مزید بتایا کہ 10 سے 15 افغان اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں اور اتنی ہی بڑی تعداد میں اہلکار زخمی ہوئے۔

دوسری جانب افغان سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے افغان اہلکاروں کی تعداد 40 سے زائد ہے، دیگر آزاد ذرائع نے بھی تصدیق کی طالبان حملے میں 39 افغان اہلکار ہلاک اور 10 زخمی ہوئے ہیں۔

محمد ردمانش نے مزید بتایا کہ طالبان کے خلاف فضائی اور زمینی حملے جاری ہیں۔

تخار گورنر کے ترجمان نے تیمور نے بتایا کہ افغانستان کے صوبے کندز اور تخار کے سرحدی علاقے میں آرمی بیس پر حملے میں 29 سیکیورٹی فورسز اہلکار ہلاک اور 17 زخمی ہوئے جبکہ طالبان کا اثرورسوخ قائم ہے۔

مزید پڑھیں: افغانستان: چیک پوسٹ کے قریب خود کش حملہ،12 افراد ہلاک

انہوں نے بتایا کہ ’افغان فورسز کی مدد کے لیے اضافی نفری نہیں پہنچ سکی‘۔

دوسری جانب طالبان نے سوشل میڈیا پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ متعدد فوجی ٹھکانوں پر کنٹرول حاصل کرلیا جس میں تقریباً 11 پوسٹیں شامل ہیں اور حملوں میں 65 افغان اہلکار ہلاک ہوئے۔

سینئر افغان کمانڈر نے بتایا کہ طالبان جنگجوؤں نے نائٹ ویژن گاگلز کا استعمال کرتے ہوئے علی الصبح حملے کیے۔

انہوں نے بتایا کہ نائٹ ویژن گاگلز کی مدد سے وہ افغان اہلکاروں کے انتہائی قریب پہنچے سکے تھے تاہم حملے کے بعد طالبان نے جدید ہتھیار، ہمویز گاڑیاں اور دیگر سامان اپنے قبضے میں کرلیا جس میں نائب ویژن گوگلز بھی ہیں۔

شاہین آرمی کورپس 209 کے ترجمان محمد حنیف نے بتایا کہ طالبان نے دو فوجی ٹھکانوں پر کنٹرول حاصل کیا تاہم سیکیورٹی فورسز کے جوابی حملے میں طالبان کو نقصان پہنچایا۔

یہ بھی پڑھیں: افغان صدر کا ننگرہار کا دورہ، خود کش دھماکے سے 19 افراد ہلاک

اس حوالے سے بتایا گیا کہ افغان فورسز نے صوبے غزنی میں طالبان نے ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے جس میں 24 طالبان ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے۔

وزارت دفاع کے مطابق افغان فورسز کے حملے میں طالبان کے کمانڈر ملا امیر خان متقی کے زخمی ہو گئے ہیں۔