مریم نواز سے اظہار یکجہتی کیلئے خواتین کا خصوصی لباس تیار
لباس پر مریم نواز کی تصویر بنائی گئی ہے اور اسے ڈیزائنر حنا پرویز بٹ نے تیار کیا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کارکنان کی جانب سے اپنے تاحیات قائد میاں نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کے استقبال کے لیے زور و شور سے تیاریاں جاری ہیں۔
اس سلسلے میں مریم نواز سے اظہار یکجہتی کے لیے لیگی خواتین ورکرز کے لیے خصوصی طور پر لباس تیار کیا گیا ہے۔