Live Election 2018

تین دن سوگ کے بعد پھر سے میدان میں نکلیں گے،اسفند یار ولی

ہمارے مخالفین کامقصدیہی ہے کہ ہم ان کے لیے میدان خالی چھوڑیں لیکن ہم کسی صورت بھی ایسا نہیں کریں گے،سربراہ اے این پی
Welcome

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ اسفند یار ولی خان نے خیبر پختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کارکردگی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے کیسے کوئی قائل کرے گا کہ یہ شفاف، آزادانہ اور غیر جانبدار انتخابات ہیں، سکیورٹی کی یہ حالت ہے اور کہتے ہیں کہ ہم نے صوبے میں مثالی پولیس بنا ئی ہے۔

اسفندیارولی نے کہا کہ ہم ہارون بلور شہید اور اپنے دیگر ساتھیوں پر ہونے والے بزدلانہ حملے کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور تین دن کے سوگ کے بعد ہم پھر سے میدان میں نکلیں گے۔

انھوں نے کہا کہ ہم میدان خالی نہیں چھوڑیں گے کیونکہ ہمارے مخالفین کا تو مقصد ہی یہی ہے کہ ہم ان کے لیے میدان کو خالی چھوڑ دیں لیکن ہم کسی صورت بھی ایسا نہیں کریں گے اور نہ ہی میدان خالی چھوڑیں گے کیونکہ 2013 اور 2018 میں زمین آسمان کا فرق ہے۔

اے این پی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہمیں سیکیورٹی کے حوالے سے تحفظات ہیں جن کے بارے میں بارہا درخواست بھی کر چکے ہیں لیکن کچھ حاصل نہیں ہوا۔

تفصیلی خبر یہاں پڑھیں۔