اب یوٹیوب ایپ پر بھی انکوگنیٹو موڈ متعارف
اب آپ یوٹیوب پر کوئی بھی ویڈیو اس فکر کے بغیر دیکھ سکتے ہیں کہ کوئی آپ کی واچ ہسٹری یا سرچ ہسٹری سے واقف ہوسکے گا، کم از کم اگر آپ اینڈرائیڈ فون استعمال کررہے ہیں۔
جی ہاں دنیا کی مقبول ترین ویڈیو اسٹریمنگ ایپ نے اپنی اپلیکشن کے اینڈرائیڈ ورژن کے لیے 'انکوگنیٹو موڈ' متعارف کرا دیا ہے جس کی آزمائش رواں سال مئی سے جاری تھی، مگر اب یہ تمام صارفین کے لیے دستیاب ہے۔
گوگل کروم کی طرح، یوٹیوب میں انکوگنیٹو موڈ صارفین کو ویڈیوز کو پرائیویٹ براﺅز کی سہولت فراہم کرتا ہے۔
مزید پڑھیں : یوٹیوب کی 11 کارآمد ٹرکس
یہ فیچر ایپ کی واچ ہسٹری اور سرچ ہسٹری کو ڈس ایبل کردیتا ہے ، یعنی اگر کوئی آپ کے فون کو لے کر یوٹیوب اوپن کرتا ہے، تو وہ یہ نہیں دیکھ سکے گا کہ آپ اپلیکشن میں کیا سرچ کرتے رہے ہیں یا کیا کچھ دیکھتے ہیں، کیونکہ کسی قسم کی معلومات محفوظ ہی نہیں ہوتی۔
یہ فیچر اکاﺅنٹ سیٹنگ میں ہوگا، جس تک رسائی کے لیے ایپ اوپن کرکے ٹائپ رائٹ سائیڈ پر پروفائل امیج پر کلک کریں گے تو نیچے آپشنز میں انکوگنیٹو موڈ موجود ہوگا۔