واٹس ایپ میں 'فارورڈ' میسج پکڑنا اب آسان ہوگیا
واٹس ایپ کا استعمال دنیا بھر میں ڈیڑھ ارب سے زائد افراد کرتے ہیں اور اس پلیٹ فارم سے روزانہ اربوں پیغامات بھیجے جاتے ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ اب فیس بک کی زیرملکیت اس اپلیکشن نے افواہوں اور جعلی افواہوں کو پھیلنے سے روکنے کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جو لوگوں کو ایسے پیغامات کے بارے میں آگاہ کرے گا جو ان کے کانٹیکٹس کی جانب سے فارورڈ کیا جائے گا۔
اس فیچر کو متعارف کرانے کا فیصلہ واٹس ایپ سے بھارت میں افواہوں کے پھیلنے سے ہونے والی ہلاکتوں کی وجہ سے کیا گیا۔
مزید پڑھیں : واٹس ایپ کا نیا فیچر جو 'خطرناک' پیغامات سے الرٹ کرے گا
یہی وجہ ہے کہ واٹس ایپ نے اپنے پلیٹ فارم سے غلط معلومات پھیلانے کے عمل کی روک تھام کے لیے فارورڈ میسج کی شناخت کے لیے ایک لیبل متعارف کرایا ہے۔
بنیادی طور پر ایسا پیغام جو کوئی صارف خود کمپوز کیے بغیر بھیجے گا، اس کے ٹاپ پر فارورڈڈ لکھا نظر آئے گا۔