وہ غذائیں جنہیں کھانے سے بھوک مزید بڑھتی ہے
کیا آپ جانتے ہیں کہ ایسی بھی غذائیں ہیں جن کو کھا کر الٹا اثر ہوتا ہے یعنی آپ کی بھوک کم نہیں ہوتی،بلکہ بڑھتی ہے۔
آپ نے بہت بار سُنا ہوگا کے ایسی غذائیں کھائیں جس کے بعد آپ کو بہت دیر تک بھوک نہ لگے، تاکہ آپ کو بہت زیادہ کھانا کھانے کی ضرورت بھی نہ پڑے۔
لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ایسی بھی غذائیں ہیں جن کو کھا کر الٹا اثر ہوتا ہے یعنی آپ کی بھوک کم نہیں ہوتی بلکہ اور بڑھتی ہے۔
ایسی غذاؤں کو کھا کر نہ چاہتے ہوئے بھی آپ دوبارہ بھوک محسوس کرتے ہیں، خاص طور پر تب جب آپ اپنا وزن کم کرنے کی کوشش کررہے ہوں۔
ایسا آپ کے ساتھ کئی بار ہوا ہوگا جب کچھ کھانے کے بعد آپ کو محسوس ہو کے پیٹ اچھی طرح بھر گیا ہے، لیکن اس کے ایک گھنٹے بعد ہی آپ کو پھر سے بھوک لگنے لگے۔
ایسی ہی چند غذائیں یہاں بتائی جارہی ہیں جن کو کھانے کے بعد آپ کو جلد دوبارہ بھوک لگ سکتی ہے تو اگر آپ وزن کم کرنا چاہتے ہیں یا کم کھانا پسند کرتے ہیں تو ان غذاؤں کا استعمال کم ہی کریں۔