Live Election 2018
اقتدار میں آکر بلوچستان کے عوام کو بنیادی سہولیات دیں گے، بلاول بھٹو زرداری
مسلم لیگ (ن) اور ان کے اتحادیوں نے بلوچستان پر توجہ نہیں دی اور بلوچستان پسماندہ رہ گیا، چیئرمین پیپلز پارٹی
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ان کی جماعت اقتدار میں آکر بلوچستان کے عوام کو بنیادی سہولیات سمیت تمام حقوق دے گی۔
کوئٹہ میں پیپلز پارٹی کی جانب سے انتخابی جلسہ منعقد کیا گیا، جس میں بلاول بھٹو زرداری نے ’ہولو گرام ٹیکنالوجی‘ کے ذریعے خطاب کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ’مسلم لیگ (ن) اور ان کے اتحادیوں نے بلوچستان پر توجہ نہیں دی اور بلوچستان پسماندہ رہ گیا، بلوچستان معدنیات سے مالا مال صوبہ ہے لیکن حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے آج بلوچستان غریب ہو چکا ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’سی پیک پنجاب میں تو نظر آتا ہے لیکن اس کا کوئی بھی منصوبہ بلوچستان میں نظر نہیں آتا۔‘