Live Election 2018
‘ووٹ برائے فروخت’
پنجاب کے شہر رحیم یار خان میں ووٹ برائے فروخت کا بینر آویزاں کرنے والے شہری کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
پاکستانی سیاستدان انتخابات میں دھاندلی اور حریفوں پر ووٹوں کی خرید و فروخت کے الزامات تو عائد کرتے رہتے ہیں۔
تاہم پنجاب کے شہر رحیم یار خان کے ایک شہری نے رواں ماہ 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کے موقع کا فائدہ اٹھانے کی غرض سے ’ووٹ برائے فروخت‘ کے بینر آویزاں کردیے۔
رحیم یار خان شہر کے محلہ اسلام نگر، نئی آبادی کے رہائشی محمد صادق نے ایک یا 2 نہیں بلکہ پورے 400 ووٹوں کو فروخت کرنے کا بینر شہر کے مرکزی بازار کے بیچوں بیچ آویزاں کیا تھا۔
محمد صادق نے ووٹوں کی فروخت کا بینر آویزاں کرنے کے ساتھ ساتھ بینر پر اپنا موبائل نمبر بھی لکھا۔