Live Election 2018

اے این پی کی نظر میں عمران خان سے بلاول بھٹو بہتر

اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا شمار بھی ملک کے مقبول ترین رہنماؤں میں ہوتا ہے۔
Welcome

اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا شمار بھی ملک کے مقبول ترین رہنماؤں میں ہوتا ہے۔

تاہم عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی رہنما بشریٰ گوہر کی نظر میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان سے بہتر ہیں۔

یہاں یہ بات بھی یاد رکھنی چاہیے کہ بلاول بھٹو زرداری کی مقبولیت بھی کسی سے کم نہیں۔

اے این پی کی رہنما بشریٰ گوہر نے اپنی ٹوئیٹ میں بلاول بھٹو کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی انتخابی مہم کے دوران عوامی مسائل پر بات کی۔

بشریٰ گوہر نے بلاول بھٹو کے اس عمل کو عمران خان کے عمل سے بہتر قرار دیتے ہوئے کہا کہ پی پی چیئرمین کی انتخابی مہم پی ٹی آئی چیئرمین کی جھوٹ پر مبنی مہم سے بہتر ہے۔

بشریٰ گوہر نے اپنی ٹوئیٹ میں مزید لکھا کہ پارٹی سربراہوں کو انتخابی مہم کے دوران اپنے منشور پر بات کرنی چاہیے۔

ساتھ ہی انہوں نے عوام کو مشورہ دیا کہ وہ عام انتخابات میں جھوٹ بولنے والوں اور لوٹوں کو مسترد کردیں۔