Live Election 2018

پاک سر زمین کی انتخابی مہم میں فنکار پیش پیش

معروف اداکار نعمان مسعود، اعجاز اسلم، رابی پیرزادہ اور کومل عزیز خان نے پی ایس پی کی انتخابی مہم کی ویڈیوز جاری کردیں۔

عام انتخابات میں عوام اور اپنے ووٹرز کی زیادہ سے زیادہ توجہ حاصل کرنے کے لیے سیاسی پارٹیاں جہاں منفرد قسم کے حربے استعمال کر رہی ہیں۔

وہیں سیاسی جماعتوں نے ووٹرز کی توجہ مبذول کروانے کے لیے فنکاروں کی خدمات بھی حاصل کرلی ہیں۔

اور اس حوالے سے پاک سر زمین پارٹی (پی ایس پی) پیش پیش ہے، جس کی انتخابی مہم کے لیے کئی فنکار سامنے آ چکے ہیں۔

پی ایس پی رہنما رضا ہارون کی جانب سے اپنے ٹوئیٹ اکائونٹ پر پارٹی کی انتخابی مہم کا حصہ بننے والے فنکاروں کی ویڈیوز شیئر کی ہیں، جن میں فنکاروں کو پاک سر زمین پارٹی کے امیدوار کو ووٹ دینے کی اپیل کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکاروں کی تمام ویڈیوز رضا ہارون نے بھی ٹوئیٹ کیں—فائل فوٹو: فیس بک

جن اداکاروں نے پی ایس پی کی انتخابی مہم میں حصہ لیا ان میں رابی پیرزادہ، نعمان مسعود، اعجاز اسلم اور کومل عزیز سمیت دیگر شامل ہیں۔

ساتھ ہی سماجی کارکن بھی پی ایس پی کی انتخابی مہم کا حصہ بنے ہیں اور ان کی بھی رضا ہارون نے خصوصی ویڈیوز جاری کی ہیں۔

اس خبر کی مزید تفصیل یہاں پڑھیں:

پی ایس پی کی انتخابی مہم کا حصہ بننے والے فنکاروں کی ویڈیوز دیکھیں