ناقص انتظامات، چڑیا گھر کے جانور بیمار
ڈاکٹروں کی کمی کی وجہ سے 850 جانوروں کو علاج کی مناسب سہولیات میسر نہیں ہیں۔
کراچی کے چڑیا گھر میں جانوروں کیلئے طبی سہولیات کا فقدان ہے جس کے باعث جانور بیمار پڑنے لگے ہیں۔
چڑیا گھر میں 850 جانور ہیں جو کہ ایک صدی پہلے بنائے گئے پنجروں میں ہی قید ہیں۔
ورلڈ وائلڈ فنڈ فار نیچر کی کراچی میں ماہر حمیرہ عائشہ کا کہنا ہے کہ بد قسمتی سے چڑیا گھر میں عملہ بہت کم ہے اس لیے جانوروں کی اچھی دیکھ بھال نہیں ہو پاتی۔