Live Election 2018

عمران خان کا این اے 53 میں اپنی پوزیشن کمزور ہونے کا اعتراف

این اے 53 اسلام آباد میں پی ٹی آئی زمینی سطح پر کمزور ہے، ظفر علی شاہ کی شمولیت سے تحریک انصاف میں مضبوط ہوگی
Welcome

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین عمران خان نے اپنے انتخابی حلقے میں اپنی پوزیشن کمزور ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ این اے 53 اسلام آباد میں پی ٹی آئی زمینی سطح پر کمزور ہے۔

اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما ظفر علی شاہ کی تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ان کی شمولیت پر انہیں خوش آمدید کہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ظفر علی شاہ کی شمولیت سے اسلام آباد میں تحریک انصاف حلقے میں مضبوط ہوگی۔

اس موقع پر عمران خان نے یہ بھی بتایا کہ ظفر علی شاہ نے 1997 کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کے طور پر مجھے بری طرح شکست دی تھی۔

خبر کی مزید تفصیل یہاں پڑھیں