Live Election 2018

’ووٹ مانگنے کیلئے ہمارے گاؤں تشریف نہ لائیں‘

سندھ کے ضلع گھوٹکی کے صوبائی حلقے پی ایس 21 میں شامل گوٹھ کے رہائشیوں نے تمام امیدواروں کو ووٹ کے لیے نہ آنے کا کہہ دیا

ضلع گھوٹکی کے صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس21 کے ایک گاؤں ’در محمد پہوڑ‘ کے رہائشیوں نے تمام امیدواروں کے بائکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے گاؤں میں داخل ہونے والے مرکزی راستے پر ایک احتجاجی بورڈ آویزاں کردیا۔

گاؤں کے رہائشیوں نے مرکزی سڑک سے جانے والی گوٹھ کی سڑک پر احتجاجی بورڈ آویزاں کرتے ہوئے تمام امیدواروں کو خبردار کیا ہے کہ وہ ووٹ مانگنے کے لیے مذکورہ گاؤں تشریف نہ لائیں۔

سندھی زبان میں آویزاں کیے گئے احتجاجی بورڈ میں بتایا گیا ہے کہ ’گوٹھ در محمد تاریخی گاؤں ہے، مگر وہ آج بھی تقریبا ہر بنیادی سہولت سے محروم ہے‘۔

گاؤں والوں نے مختصرا تمام امیدواروں کو مخاطب ہوتے ہوئے لکھا ہے کہ ’برائے مہربانی کرکے ووٹ مانگنے کے لیے مذکورہ گاؤں تشریف نہ لائیں‘۔

مذکورہ گاؤں والوں کی جانب سے آویزاں کیے گئے احتجاجی بورڈ کی تصویر سندھی زبان کے اخبار روزنامہ کاوش میں شائع ہوئی، جو بعد ازاں سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی۔

خبر کی مزید تفصیل یہاں پڑھیں:

’ووٹ مانگنے کیلئے ہمارے گاؤں تشریف نہ لائیں‘