Live Election 2018

پی ٹی آئی کا آزاد انتخاب لڑنے والے اراکین کے خلاف کارروائی کا اعلان

نعیم الحق اور ارشد داد پر مشتمل دو رکنی کمیٹی رپورٹ چیئرمین کو پیش کرے گی۔
Welcome

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ٹکٹ سے محروم ہونے کے بعد آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کرنے والے اراکین کے خلاف کارروائی کا اعلان کردیا۔

پی ٹی آئی کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ آزاد حیثیت میں انتخابات میں حصہ لینے کی منصوبہ بندی کرنے والے اراکین کے نام نعیم الحق اور ارشد داد پر مشتمل دو رکنی کمیٹی کو بھجوائے جائیں گے۔

نعیم الحق اور ارشد داد پر مشتمل کمیٹی ایسے امیدواران کے خلاف ضابطے کی کاروائی کرے گی اور پارٹی ٹکٹ کے خلاف لڑنے والوں کی رپورٹ چیئرمین کو پیش کرے گی۔

پی ٹی آئی کی جانب سے اس کاروائی کا آغاز فوری کر دیا جائے گا۔

تفصیلی خبر یہاں پڑھیں۔

رپورٹ: فہد چوہدری