Live Election 2018

عوام کا چمچہ اور نیم کرپٹ شخص متبادل وزیراعظم بننے کا خواہاں

لاہور کے حلقہ این اے 125 سے انتخاب لڑنے والے امیدوار نواب ڈاکٹر امبر شہزادہ 1988 سے انتخابات میں حصہ لیتے آ رہے ہیں۔
Welcome

پاکستان میں عام انتخابات کا دنگل لگنے کو ہے، جس میں ہر بار کی طرح اس بار بھی کئی بڑے برج الٹ جائیں گے، کئی نئے لوگ اور چہرے سامنے آئیں گے۔

گزشتہ کئی انتخابات کی طرح رواں سال ہونے والے انتخابات میں بھی کچھ امیدوار ایسے ہوں گے، جو اس بار بھی سرخرو ہی ہوں گے اور کچھ تو ایسے ہوں گے جو گزشتہ 41 سال کی طرح رواں برس بھی شکست سے دو چار ہوں گے۔

انتخابات میں حصہ لینے والا ہرامیدوار شاید اب تک یہی خواب دیکھ رہا ہوگا کہ وہ 25 جولائی 2018 کے دن کامیاب ہوگا، لیکن ایک ایسا امیدوار بھی ہے جسے 100 فیصد یقین ہے کہ وہ اس بار بھی ہار جائے گا۔

خود کو عوام کا چمچہ، نیم کرپٹ، شہنشاہ سیاست، شاعر اور پاکستان کا متبادل وزیر اعظم کہنے اور سمجھنے والا 60 سالہ امیدوار نواب ڈاکٹر امبر شہزادہ شاید وہ واحد انتخابی امیدوار ہے جسے اپنی ہار کا یقین ہے، لیکن پھر بھی وہ عادت سے مجبور ہوکر انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

اس خبر کی مزید تفصیل یہاں پڑھیں:

عوام کا چمچہ اور نیم کرپٹ شخص متبادل وزیراعظم بننے کا خواہاں