Live Election 2018

پی پی پی کے صوبائی صدر علی جتک کی نااہلی برقرار

بلوچستان ہائی کورٹ کے بنچ نے پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند کی اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
Welcome

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے بلوچستان کے صوبائی صدر علی مدد جتک کی جانب سے آر او اور اپیلٹ ٹربیونل کے فیصلے خلاف دائر کی گئی درخواست کو بلوچستان ہائی کورٹ نے مسترد کردی۔

بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس نظیر لانگو پر مشتمل بنچ پی بی-31 سے امیدوار علی مدد جتک کی دائرہ کردہ اپیل پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے واضح کردیا کہ پی پی پی کے صوبائی صدر انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتے۔

یاد رہے کہ علی مدد جتک کو جعلی ڈگری کیس کے معاملے پر آر اور اور اپیلٹ ٹربیونل نے نااہل قرار دیا تھا جس کے بعد انھوں نے فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا تھا۔

دوسری جانب بلوچستان ہائی کورٹ کے بنچ نے پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند کی اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں۔

رپورٹ: سید علی شاہ