ایک اور جاپانی شہزادی محبت کی خاطر شاہی حیثیت ٹھکرانے کو تیار
جاپان کے شاہی خاندان کی 27 سالہ شہزادی آیاکو نے بھی اپنی کزنز کے نقش قدم پر چلتے ہوئے محبت کی خاطر شاہی حیثیت کو ٹھکرانے کا فیصلہ کرلیا۔
شہزادی آیاکو نے دولت اور شاہی اعزازات کو چھوڑ کر ایک عام شخص سے شادی کا فیصلہ کرلیا، جس وجہ سے انہیں شاہی حیثیت سے ہاتھ دھونا پڑے گا۔
شہزادی آیاکو گزشتہ 2 سال میں شاہی خاندان کو چھوڑنے والی دوسری شہزادی بن جائیں گی، اس سے قبل 2017 میں بھی شاہی خاندان کی ایک شہزادی نے عام شخص سے شادی کی تھی۔
گزشتہ برس جاپانی شہنشاہ اکیتو کی 25 سالہ پوتی شہزادی ماکو نے بھی شاہی حیثیت چھوڑ کر عام شخص سے شادی کی تھی۔
25 سالہ شہزادی ماکو سے قبل بھی 2014 میں ایک جاپانی شہزادی نے محبت اور شادی کے لیے شاہی خاندان کو چھوڑا تھا۔4 سال قبل شہزادی نوریکو نے بھی عام شخص سے شادی کرکے شاہی حیثیت کو ٹھکرادیا تھا۔
اب شاہی خاندان کی تیسری شہزادی نے بھی عام شخص سے شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا، جس کا اعلان شاہی خاندان کے ترجمان نے کیا۔
جاپان ٹائمز کی رپورٹ کے مطانق شاہی خاندان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہزادی آیاکو رواں برس 12 اگست کو عام شخص سے منگنی جب کہ 29 اکتوبر کو شادی کریں گی۔