Live Election 2018

پارٹی چھوڑی نہ سیاست سے کنارہ کشی اختیار کی، پرویز مشرف

2018 کے انتخابات میں بھی سیاسی الزامات لگا کر حصہ لینے سے روکا گیا، سابق صدر

سابق صدر اور آل پاکستان مسلم لیگ کے سرپرست اعلیٰ جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ انہوں نے پارٹی چھوڑی اور نہ ہی سیاست سے کنارہ کشی اختیار کی ہے۔

چترال کے عوام کے نام پرویز مشرف نے کہا کہ 2013 میں الیکشن سے روک کر ان سے سیاسی انتقام لیا گیا، جبکہ 2018 کے انتخابات میں بھی سیاسی الزامات لگا کر حصہ لینے سے روکا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کی خوشحالی اور چترال کی تعمیر و ترقی کے لیے بیشتر منصوبے شروع کیے جس کے بدلے لوگوں کا پیار ملا۔