Live Election 2018

پنجاب میں پولنگ اسٹیشن اور عوامی اجتماعات پر اسلحہ چلانے پر پابندی

محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں ایک ماہ کے لیے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی۔
Welcome

لاہور: انتخابات 2018 کے پیش نظر پنجاب کے محکمہ داخلہ نے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔

صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق پنجاب بھر میں 29 جون سے 28 جولائی تک دفعہ 144 لگائی گئی ہے۔

دفعہ 144 کے تحت پولنگ اسٹیشن اور عوامی اجتماعات میں پٹاخے اور اسلحہ چلانے پر پابندی ہوگی۔

اس کے علاوہ اسلحے کی نمائش، فائرنگ اور آتش بازی پر پابندی ہوگی جبکہ پولنگ اسٹیشن کے باہر جشن منانے کی بھی پابندی ہوگی۔

خبر کی مزید تفصیل یہاں پڑھیں