Live Election 2018

سابق وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی پر بھی سوالات کی بوچھاڑ

سرفراز بگٹی جب اپنے انتخابی حلقے میں پہنچے تو لوگوں کے سوالات نے انہیں پریشان کردیا

یوں تو ملک میں آئندہ عام انتخابات 25 جولائی کو منعقد ہونے ہیں لیکن کئی امیدواروں کو اس امتحان سے قبل ہی کڑے امتحانات کا سامنا ہے اور متعلقہ حلقوں کے ووٹرز امیدواروں پر اپنے سوالات سے تابڑ توڑ حملے کر رہے ہیں۔

ایسا ہی کچھ سابق وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی کے ساتھ بھی ہوا جو اپنے انتخابی حلقے کے عوام کے درمیان پہنچے تو لوگوں نے ان سے بنیادی سہولیات فراہم نہ ہونے کی شکایات کرتے ہوئے ان پر اپنے سوالات کی بوچھاڑ کردی۔