Election2018

عمران خان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف
پاکستان تحریک انصاف (بانی)

وزارتِ عظمیٰ کے منتظر عمران خان

تجزیہ کار اشعر رحمن کا تبصرہ


’وزیر اعظم اِن ویٹنگ‘ ('Prime Minister in waiting') کے لقب کا دعویدار 65 سالہ اقتدار کے آرزومند سے بڑھ کر اور کون ہوسکتا ہے، یہاں تک کہ ان کی شیروانی بھی تیار ہے۔

مگر انہوں نے یہ لقب حاصل کرنے کے لیے انہماک کے ساتھ کام بھی تو کیا ہے، مقابلہ چاہے کوئی بھی کروٹ لے مگر 2018 کے انتخابات پر ان کے اثر کو کسی طور پر کم نہیں سمجھا جاسکتا۔

انتخابات صرف انہی کی شخصیت کے گرد گھومتا نظر آتا ہے، اور ان افراد کے بھی جو ملک کے مختلف حصوں میں ان کی مخالفت کر رہے ہیں۔

بعد از انتخابات کے عرصے میں بھی وہ اور ان کا ورثہ ملک کو آگے لے جانے والی ایک قوت کے طور پر نظر آئے گی۔

تحریک انصاف کے حامی 2018 میں منصوبے کے تحت پرجوش، پراعتماد، اٹل اور مقابلے کے لیے تیار نظر آتے ہیں۔

کہا جا رہا ہے کہ یہ جوش و ولولہ اگر کسی انقلابی کی نشانی نہیں تو اس اصلاح پسند کی تو ضرور ہے، جسے فرسودہ اور ان چاہے نظام کو کچلنا ہے۔

وہ لوگ جو تبدیلی لانا چاہتے ہیں، یقیناََ بے صبری ہوگی، لیکن اس راہ پر چلتے ہوئے چند مشکلات سے مقابل ہونا تبدیلی کے لیے معمولی قیمت ہے۔

جب انتخابات کا وقت آئے، تب ان کا لیڈر کے لیے اس ابھرتے ہوئے ’نظریاتی‘ جم غفیر کو پرانی ’الیکٹیبل‘ شخصیات کی موجودگی میں ایک مؤثر انتخابی گاڑی میں بدلنے کے مختلف طریقوں کی تلاش ضروری ہوجاتی ہے، جی ہاں وہی پرانی الیکٹیبل شخصیات، جنہیں پارٹی میں اس لیے شامل کرلیا گیا ہے، تاکہ نظام میں داخل ہوا جاسکے اور پھر انہی الیکٹیبلز کی جانب سے زندہ رکھے گئے نظام میں بہتری لاسکیں۔

عمران خان ان لوگوں کی طویل فہرست میں سب سے نئے ہیں، جو صرف ایک بار اس نظام کو زندہ رکھنے کا جرم کرنے کے لیے تیار ہیں، ان کی اپنی لکھی ہوئی کہانی کے مطابق وہ اس کے بعد پچھتانے والے ہیں اور اس ملک اور اس کے عوام کو لاحق تمام مسائل سے چھٹکارہ دلوانے والے ہیں۔

یہ راگ کافی پرکشش ہے، قوی امکان ہے کہ عمران ووٹوں کے طوفان سے ٹکرانے والے ہیں اور یوں شاید وہ فخریہ انداز میں چلنے اور بابرکت جگہوں پر ننگے پیروں کے ساتھ اپنی حاضریوں کو درست قرار دے سکیں۔

انہیں خود کو دیا گیا ایک کردار ادا کرنا ہے، بلکہ وہ واحد بڑی وجہ بھی رہنا ہے، جو ان کے اور ملک کو چلانے کی عادت میں بہترین ہوچکے لوگوں کے درمیان مقابلے کا باعث بنے گی۔

اس طرح عمران بہت پہلے ہی اپنا توقع سے زیادہ اپنا کردار ادا کرچکے ہیں۔

اہم معاملات پر موقف