Live Election 2018

شاہد خاقان عباسی اپنے آبائی حلقے سے انتخابات کیلئے اہل قرار

لاہور ہائیکورٹ نے ایپلٹ ٹریبیونل کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم کو آبائی حلقے سے انتخابات لڑنے کی اجازت دی۔

لاہورہائیکورٹ نے الیکشن ایپلٹ ٹریبیونل کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو اپنے آبائی حلقے این اے 57 مری سے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے اہل قرار دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے شاہد خاقان عباسی کی این اے 57 سے نااہلی کے فیصلے کے خلاف خواجہ طارق رحیم کے توسط سے دائراپیل پر سماعت کی۔

دوران سماعت شاہد خاقان عباسی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ان کے موکل نے اپنے تمام اثاثوں کی مالیت ظاہر کی ہے، کاغذات نامزدگی میں جو بھی پوچھا گیا اس کا جواب دیا گیا۔

درخواست میں ایپلٹ ٹریبیونل کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی اور کہا گیا کہ عدالت شاہد خاقان عباسی کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دے۔

خبر کی مکمل تفصیل یہاں پڑھیں

رپورٹ: رانا بلال