Live Election 2018
جہلم کے گاؤں گوڑھا سلیم میں عوام نے الیکشن کا بائیکاٹ کر دیا
این اے 67 کے باسیوں نے علاقے میں ترقیاتی کام نہ ہونے پرانتخابات میں کسی بھی جماعت کو ووٹ نہ دینے کا اعلان کردیا ہے۔
جہلم: این 67 جہلم کے گاؤں گوڑھا سلیم کے باسیوں نے علاقے میں ترقیاتی کام نہ ہونے پرالیکشن میں کسی بھی جماعت کو ووٹ نہ دینے کا اعلان کردیا ہے۔
ناراض علاقہ مکینوں نے کسی بھی سیاسی جماعت کو ووٹ نہ دینے کا اعلان کرتے ہوئے پورے گاؤں میں انتخابی عمل کے بائیکاٹ کے بینرز لگا دیے۔
اس دوران اہل علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے 'ووٹر کو عزت دو' کے نعرے لگائے اور موقف پیش کیا کہ انہیں گذشتہ بیس برسوں سے ترقیاتی منصوبوں سے محروم رکھا گیا ہے۔