Live Election 2018

عمران خان کی بابا فرید کے مزار پر حاضری کے بعد نیا تنازع کھڑا

سجدہ صرف اللہ تعالی کی ذات کے سامنے ہوتا ہے، بابا فرید کے مزار کی چوکھٹ کو بوسا دیا تھا، عمران خان کا موقف
Welcome

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ مانیکا کی پاک پتن میں بابا فرید الدین شکر گنج کے مزار پر حاضری کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایک نیا تنازع کھڑا ہوگیا ہے۔

عمران خان نے اپنی اہلیہ بشریٰ مانیکا اور دوست زلفی بخالی کے ہمراہ بابا فرید الدین شکر گنج کے مزار پر حاضری دی تھی، تاہم سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں عمران خان کو دروازے کی چوکھٹ پر جھکتے ہوئے دیکھا گیا ہے، جوسجدے کے طور پر ظاہر ہوتا ہے۔

تاہم اس تنازع کے بعد عمران خان نے ایک ٹاک شو کے دوران انٹرویوں دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ’ بابا فرید کے مزار پر کیا جانے والا عمل سجدہ نہیں تھا بلکہ یہ عاجزی میں ان کے مزار کی چوکھٹ پر بوسا دینا تھا کیونکہ بابا فرید جیسے بزرگوں کی وجہ سے یہاں اسلام پھیلا ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ سجدہ صرف اللہ تعالی کی ذات کے سامنے ہوتا ہے، بابا فرید کے مزار پر کیا جانے والا عمل عزت، عقیدت اور احترام میں بھوسہ دیا تھا اور میں انہیں اللہ کے ایک عظیم انسانوں میں سمجھتا ہوں۔

خبر کی مکمل تفصیل یہاں پڑھیں