Live Election 2018
پولنگ کا وقت بڑھانے کا مطالبہ مسترد
پولنگ کے وقت میں انتہائی مجبوری اور ضرورت کے تحت کچھ دیر کا اضافہ کیا جاسکتا ہے، الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن پاکستان ( ای سی پی ) نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی جانب سے عام انتخابات 2018 کے پولنگ کے وقت کو بڑھانے کا مطالبہ مسترد کردیا۔
الیکشن کمشین کے حکام کی جانب سے کہا گیا کہ پولنگ کا وقت قانون کے مطابق مقرر ہے اور اسے بڑھانے کا اختیار کمیشن کا ہے لیکن اتنا وقت بڑھانے کی فی الحال ضرورت نہیں ہے۔
حکام کی جانب سے مزید کہا گیا کہ پولنگ کے وقت میں انتہائی مجبوری اور ضرورت کے تحت کچھ دیر کا اضافہ کیا جاسکتا ہے، تاہم پولنگ کے اوقات صبح 8 تا 5 بجے سے زیادہ نہیں بڑھا سکتے۔
الیکشن کمیشن حکام کی جانب سے کہا گیا کہ پولنگ اسٹیشن کے اندر جو لوگ 5 بجے کے بعد بھی موجود ہوں ان کو ووٹ ڈالنے کا حق ہے۔
خبر کی مکمل تفصیل یہاں پڑھیں
رپورٹ: فہد چوہدری