آسکر اکیڈمی کی رکنیت کے لیے 59 ممالک کے 928 افراد کو دعوت
فلمی دنیا کا سب سے اعلیٰ ایوارڈ ’آسکر‘ دینے والے ادارے ’دی اکیڈمی آف موشن پکچرز آرٹس اینڈ سائنسز‘ نے دنیا کے 59 ممالک کے 928 اداکاروں، لکھاریوں، کیمرامین اور کوریوگرافر سمیت شوبز سے تعلق رکھنے والے دیگر افراد کو رکنیت حاصل کرنے کے لیے دعوت نامے بھجوادیے۔
خیال رہے کہ ’دی اکیڈمی آف موشن پکچرز آرٹس اینڈ سائنسز‘ کی جانب سے دیے جانے والے ایوارڈ کو ’آسکر‘ سمیت ’اکیڈمی‘ ایوارڈ بھی کہا جاتا ہے۔
یہ ایوارڈ فلمی دنیا کا سب سے بڑا ایوارڈ مانا جاتا ہے، تقریبا دنیا کے ہر ملک کے فنکار، فلم لکھاری، ڈائریکٹر اور کیمرامین کی خواہش ہوتی ہے کہ اسے یہ ایوارڈ ملے۔
آسکر ایوارڈ دینے والی اکیڈمی کے اس وقت بھی 6 ہزار سے زائد امیدوار ہیں، جن میں سے سے زیادہ مرد ہیں۔
آسکراکیڈمی کو زیادہ مردوں کو نمائندگی دینے اورسیاہ فام لوگوں کے مقابلے زیادہ ترسفید فام لوگوں کو رکنیت دینے جیسے معاملات پر تنقید کا سامنا تھا۔
اکیڈمی نے ہم آہنگی پیدا کرنے اور خود پر ہونے والی تنقید کو کم کرنے کے لیے پہلی بار اتنے سارے افراد کو نہ صرف رکنیت کی دعوت دی۔